ممبئی: بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف متعصب ہندو رویہ بے نقاب ہو گیا، وزیرِ اعلیٰ یو پی یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدت پسند وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔یوگی آدتیہ ناتھ نے آسام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہی کسی عبادت گاہ سے کوئی آواز بلند کرنے کی اجازت ہو گی اور اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا۔۔یوگی کا کہنا تھا کہ بی جے پی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کر سکتی ہے، ہر مسلم کو نشاندہی کر کے نکالا جائے گا۔واضح رہے کہ مغربی بنگال، آسام اور دیگر بھارتی ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہو گیا ہے۔یوپی میں یوگی حکومت نے حلال مصدقہ مصنوعات پر پابندی عائد کردیذرائع کے مطابق ’را‘ سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ کا ماحول تشکیل دینے کی کوشش جاری ہے۔