تہران : ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملے میں ایرانی ایئر ڈیفنس کمانڈر جنرل مسعود زارع کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔ایرانی فضائیہ کے کمانڈربریگیڈیرجنرل مسعود زرے شہید،ایران نے تصدیق کردی۔ ایرانی میڈیا نے بتایاایرانی فضائیہ کےکمانڈرامریکا اور اسرائیل کےحملےمیں شہیدہوئے۔تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ خونی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا ‘مہر نیوز’ نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس کالج کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل مسعود زارع امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔جنرل مسعود زارع کی ہلاکت کو ایرانی فضائی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے مختلف شہروں پر رات بھر بمباری کی، جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ، ایران کے شہر قم میں سویلین آبادی پر بمباری سے 5 افراد، جبکہ جنوب مغربی علاقوں میں حملوں سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ایرانی ہلالِ احمر کے مطابق اب تک 700 سے زائد اسکولوں اور 70 سے زائد یونیورسٹیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں تہران کی مشہور "شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی” بھی شامل ہے۔ ان حملوں میں 55 لائبریریاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔تہران کا تاریخی "آزادی اسپورٹس کمپلیکس” اور اسٹیڈیم بھی اسرائیلی بمباری میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ الٹی میٹم اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے درمیان، جنرل مسعود زارع کی ہلاکت تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کی رہی سہی امیدوں کو بھی ختم کر سکتی ہےخیال رہے 28 فروری 2026 سے جاری اس مسلسل جارحیت میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔