دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہلی بار دنیا کے ٹاپ ٹین برآمد کنندگان کی فہرست میں شامل ہوگیا،ڈبلیو ٹی او کی تازہ رپورٹ کے مطابق یو اے ای عالمی سپلائی چینز کا اہم مرکز اور عالمی معیشت میں نمایاں کردارادا کررہا ہے۔اماراتی اشیاء و خدمات کی تجارت2021سے2025تک 1.637کھرب ڈالرتک پہنچ گئیں، یو اے ای کی اشیاء کی تجارت کا حجم1.33کھرب ڈالر رہا جبکہ برآمدات کاحصہ 53 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق خدمات کی تجارت1.14کھرب درہم تک پہنچ گئی،61.4فیصد خدمات برآمدات پر مشتمل ہے، سال2025میں یو اے ای کا تجارتی سرپلس584.1ارب درہم رہا۔اس کے علاوہ اماراتی تجارتی سرپلس میں سال2024کے مقابلےمیں19فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےمتحدہ عرب امارات اشیاء کی برآمدات میں دنیا میں9ویں اور درآمدات میں13ویں نمبر پر رہا۔اماراتی خدمات کی تجارت تاریخ میں پہلی بار1کھرب درہم کی سطح سے تجاوز کرگئی، عالمی اشیاء کی برآمدات میں یو اے ای کا حصہ3.3اور درآمدات میں2.8فیصد رہا۔ڈیجیٹل خدمات کی برآمدات میں متحدہ عرب امارات 33 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا میں25ویں نمبر پر جبکہ سال 2014سے یو اے ای مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں عالمی تجارت میں پہلےنمبر پر برقرار ہے۔وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی الزیودی اماراتی کا کہنا ہے کہ معیشت کی مضبوطی اور تنوع ہی اس بڑی کامیابی کی بنیاد اور ٹاپ ٹین کی فہرست میں شمولیت عالمی اعتماد اور ہماری مسابقت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ لاجسٹکس، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 9 سے 14 فیصد تک ترقی ہوئی، سیپا پروگرام کے تحت نئے تجارتی شراکت داروں تک رسائی بڑھا رہے ہیں۔ڈاکٹر ثانی الزیودی کا کہنا تھا کہ سپلائی چینز کی بہتری کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں،ہم آزاد تجارت اور عالمی تعاون کے فروغ کیلئے مکمل پرعزم ہیں۔وزیر تجارت نے کہا کہ عالمی اشیاء کی تجارت کی شرح نمو 2026میں1.9فیصد تک رہنے کاا مکان، سال2027میں عالمی اشیاء کی تجارت کی شرح نمو2.6فیصد تک بحال ہونے کی توقع ہے۔ڈبلیوٹی او رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ توانائی کی قیمتیں بڑھنے سے عالمی تجارت کی شرح نمو میں کمی آسکتی ہے۔یو اے ای میں اشیائے ضروریہ کا 6 ماہ کا اسٹریٹجک ذخیرہ موجود