امریکا ایران کے خلاف JASSM-ER اسٹیلتھ کروز میزائلوں کا پورا ذخیرہ استعمال کرنے جا رہا ہے، بلومبرگ رپورٹ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (05 اپریل 2026): بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ کے لیے اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے JASSM-ER اسٹیلتھ کروز میزائلوں کا زیادہ تر حصہ میدان میں اتار دیا ہے اور اس مقصد کے لیے واشنگٹن تقریباً اپنا پورا ذخیرہ استعمال کرے گا۔امریکا ان میزائلوں کو اُن گوداموں سے نکالے گا جو دیگر خطوں کے لیے مخصوص تھے۔ بلومبرگ کے مطابق تقریباً 15 لاکھ ڈالر مالیت کے ان ہتھیاروں کی منتقلی کا حکم مارچ کے آخر میں جاری کیا گیا تھا۔ یہ میزائل امریکا اور دیگر علاقوں، بشمول بحرالکاہل (Pacific)، میں موجود اڈوں سے منتقل کر کے امریکی سینٹرل کمانڈ اور انگلینڈ کے شہر فیئر فورڈ کے اڈوں پر بھیجے جا رہے ہیں۔ان اقدامات کے بعد امریکا کے پاس جنگ سے پہلے موجود تقریباً 2,300 میزائلوں کے ذخیرے میں سے صرف لگ بھگ 425 میزائل باقی رہ جائیں گے، مزید 75 میزائل ناقص تصور کیے جاتے ہیں، یا تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے استعمال کے قابل نہیں ہیں۔اس کے علاوہ ذخیرہ شدہ JASSM اور JASSM-ER کروز میزائلوں کا تقریباً 2 تہائی حصہ پہلے ہی جنگی علاقے میں پہنچایا جا چکا ہے۔ آپریشن کے پہلے چار ہفتوں میں 1,000 سے زائد JASSM-ER میزائل استعمال کیے جا چکے ہیں، جب کہ ایک علیحدہ کارروائی میں مزید 47 میزائل بھی استعمال ہوئے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںموجودہ پیداواری رفتار کے مطابق استعمال شدہ گولہ بارود کی دوبارہ تیاری میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ لاک ہیڈ مارٹن کے مطابق کمپنی 2026 میں تقریباً 396 طویل فاصلے کے میزائل تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جب کہ مکمل پیداواری صلاحیت پر یہ تعداد بڑھ کر 860 تک پہنچ سکتی ہے۔اسٹیلتھ لانگ رینج کروز میزائل کی قیمت تقریباً 1.5 ملین ڈالر ہے، یہ انتہائی محفوظ اہداف کو دور سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ میزائل 600 میل (تقریباً 965 کلومیٹر) سے زائد فاصلے تک حملہ کر سکتے ہیں اور دشمن کے دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس سسٹم) سے بچ کر نشانہ تک پہنچنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔