ٹرمپ کی فلوریڈا کے خصوصی انتخابات میں ووٹ دینے کی اپیل

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے خصوصی انتخابات میں عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کردی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے خصوصی انتخابات میں اسٹیٹ ہاؤس ڈسٹرکٹ 87 کے امیدوار جون میپلز کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ جون میپلز کامیاب بزنس مین اور عوامی رہنما ہیں، بہترین قانون ساز ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی، ٹیکس میں کمی، سیکیورٹی اور فوج کی حمایت ہماری ترجیح ہوگی، ووٹرز بڑی تعداد میں نکل کر جون میپلز کو کامیاب بنائیں۔ایران کے قابل احترام رہنما سے بات چیت جاری ہے، ٹرمپامریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جون میپلز آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔