پاکستان کی وفاقی حکومت نے ’لگژری گاڑیوں‘ میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر پیٹرولیئم لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کی ہے جس کے بعد پہلی بار اس کی قیمت 500 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس نے اس بحث کو جنم دیا ہے کہ کیا یہ اقدام کفایت شعاری کے لیے کافی ہوگا؟