کولمبیا کا فوجی طیارہ کریش کرگیا، 66 ہلاک

Wait 5 sec.

بوگوٹا: کولمبیا میں فوجی طیارہ طیارہ کریش کرگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سی-130 ہرکولیس طیارہ جنوبی سرحدی علاقے سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد کریش کرگیا، حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ جنگل میں بکھر گیا جبکہ آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔فوجی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 58 فوجی اہلکار، چھ فضائیہ کے اہلکار اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔اس سے قبل مقامی حکومتی سیکریٹری نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا تھا کہ 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔حادثہ ایسے علاقے میں پیش آیا جہاں حالیہ ہفتوں میں کولمبیا اور ایکواڈور کی افواج منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہوں اور مسلح ملیشیاؤں کے خلاف کارروائیاں کر رہی تھیں۔موقع سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری طیارے کے ملبے کے قریب موجود ہیں جبکہ دھواں اور آگ کے شعلے فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔کینیڈا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد ٹرک سے ٹکرا گیا، دونوں پائلٹ ہلاک، 100 سے زائد مسافر زخمیوزیر دفاع نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔