بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Wait 5 sec.

نیویارک: امریکی صدر ٹرمپ کے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے موخر کرنے کے اعلان کے باوجود بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 4.05 فیصد اضافے کے بعد 103.99 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 4.05 فیصد اضافہ ہوا جس کے خام تیل 91.66 ڈالر پر ٹریڈ کررہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں Crude Oil کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں Crude Oil کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔برینٹ کروڈ 13 فیصد سے زائد کمی کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک گر گیا تھا۔ برینٹ کروڈ میں 17 ڈالر تک کمی ہوئی تھی تاہم عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںیاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کیلیے موخر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر کیا ہے۔