’’ٹرمپ سے زیادہ ایران پر اعتماد ہے‘‘، سابق سربراہ امریکی سی آئی اے جان بریننن

Wait 5 sec.

واشنگٹن (25 مارچ 2026): امریکی سی آئی کے سابق سربراہ نے صدر ٹرمپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ایران جنگ کے دوران کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے دوران امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کے تہلکہ خیز انٹرویو نے سب کو چونکا دیا ہے۔امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے ٹرمپ سے زیادہ ایران قابل اعتماد ہے اور وہ امریکی صدر کے دعووں سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین رکھتے ہیں۔جان برینن نے کہا کہ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ ایرانی حکومت کی جانب سے کوئی بھی ٹرمپ انتظامیہ سے بات نہیں کر رہا ہےان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ وہ اپنی شکست سے کسی طرح جان چھڑائیں۔ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود وہ سچ تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںسابق ڈائریکٹر سی آئی اے نے کہا کہ ٹرمپ اب اس تنازع سے نکلنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں، جنھیں انہوں نے خود پیدا کیا ہے، اور وہ اپنے فیصلوں اور بحران سے جان چھڑانے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔