تہران (25 مارچ 2026): ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے کے سلسلے میں امن مذاکرات کے لیے ایران کو کون سی امریکی شخصیت قابل قبول ہے۔ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے دنیا سرگرم ہو گئی ہے۔ بالخصوص پاکستان، ترکیہ اور مصر اس سلسلے میں ثالث ممالک کا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں امریکا نے 15 رکنی امن منصوبہ پاکستان کے ذریعہ ایران کو بھیجا ہے، جب کہ ایران نے بھی جواباً 6 شرائط پیش کر دی ہیں۔تاہم اب امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا ہے کہ ایران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم وہ صدر ٹرمپ کے ترجمان وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ پیغام بیک چینلز کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی حکام نے کہا ایران کو مذاکرات کے لیے وہ شخص قبول کرنا ہوگا، جس کو صدر ٹرمپ نامزد کریں کریں گے۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںاس معاملے پر سی این این نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے ڈی وینس کے لیے ایران سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔ ایران کے پاس ٹرمپ کے نامزد کردہ افراد سے بات چیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔