تہران (24 مارچ 2026): ایران کی جانب سے امریکی ثالثوں کی جانب سے مذاکرات کے لیے نکات موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ایران اسرائیل جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کے لیے پاکستان سمیت کئی ممالک ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اب ایران نے بھی امریکی ثالثوں کی جانب سے مذاکرات کے نکات موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا سی بی ایس نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے اہلکار کا کہنا ہے ایران کو امریکا کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے ایک پیغام ملا ہے۔ گزشتہ چند روز سے مختلف ممالک جنگ بندی اورثالثی کیلئے رابطے میں ہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے جو مذاکرات کے لیے امریکی نکات موصول ہوئے ہیں، ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں تاہم ایران نے اب تک مذاکرات ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔