کانگریس نے کیرالہ، آسام اور پڈوچیری کے لیے جاری کی ’اسٹار پرچارکوں‘ کی فہرست، کھڑگے، سونیا اور راہل سمیت 40 نام شامل

Wait 5 sec.

کانگریس نے آسام، کیرالہ اور پڈوچیری اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے باضابطہ طور پر اپنے اسٹار کمپمینرز کی فہرست جاری کردی ہے جس میں ہر ریاست کے لیے 40-40 رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ جاری فہرست کے مطابق کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے، سی پی پی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، پرینکا گاندھی واڈرا اور ششی تھرور جیسے متعدد سینئر رہنما انتخابی مہم کی کمان سنبھالیں گے۔کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی جانب سے جاری کی گئی اسٹار کمپینرز کی فہرست میں ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، اے کے انٹونی، کے سی وینوگوپال، پرینکا گاندھی واڈرا، دیپا داس منشی، سدارامیا، ریونت ریڈی، ڈی کے شیوکمار، مکل واسنک، سچن پائلٹ، سنی جوزف، وی ڈی ساتھیشن، رمیش چنی تھالا اورتھرور شامل ہیں۔اسمبلی انتخابات: کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں امیدواروں کی بڑی تعداد میدان میں، 9 اپریل کو ووٹنگان رہنماؤں کے علاوہ کے سدھاکرن، کوڈی کنیل سریش، ادور پرکاش، ملاپلی رامچندرن، وی ایم سدھیرن، ایم ایم ہاسن، کے مرلی دھرن، پی جے کورین، بینی بہنام، ایم کے راگھون، شافی پرمبیل، اینٹو انٹونی، راجموہن اونیتھن، کے جے جارج، ضمیر احمد خان، جے پی ماتھیر، عمران پرتاپ گڑھی، کنہیا کمار، محمد اظہرالدین، کے سی جوزف، دیپتی میری برگیش، شمع محمد، جوزف وازہاکن اور ایلوشیئس زیویئر بھی کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے کیرالہ میں مہم چلائیں گے۔کانگریس کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق آسام میں جن 40 لیڈروں کو اسٹار کمپینربنایا گیا ہے ان میں ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال، پرینکا گاندھی واڈرا، سدارامیا، عمران پرتاپ گڑھی، الفریڈ کننگم آرتھر، بنل اکویان، سکھ دیو بھگت، محمد رقیب الحسین، انومالا ریونت ریڈی، ندیم جاوید، سکھونر سنگھ سکھو، پرتھوی راج پربھاکر ساٹھے، جتیندر سنگھ، منوج چوہان، گورو گوگوئی، وکا اپادھیائے، دیوبرت سیکیا، دیپیکا پانڈے سنگھ، ڈی کے شیوکمار، شلپی نیہا ترکی اور بھوپیش بگھیل شامل ہیں۔ان کے علاوہ سدیپ رائے برمن، بندھو ترکی، الکا لامبا، اشوک گہلوت، وکرانت بھوریا، سچن پائلٹ، ادے بھانو چِب، ڈاکٹر سید نصیر حسین، ونود جاکھڑ، دیپیندر سنگھ ہڈا، پبن سنگھ گھاٹواڑ، وجے اندر سنگلا، دیپ بیان، کنہیا کمار، رمنا بروا، سالینگ اے سنگما اور پردھوت کمار بھوئیاں کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔کیرالہ میں چھتیس گڑھ کے مہاجر مزدور کا ہجومی تشدد میں قتل، کے سی وینوگوپال کا شدید ردِعمل، ریاستی حکومت پر تنقیداسی طرح پڈوچیری کو فتح کرنے کے لیے کانگریس نے جن 40 لیڈروں کو میدان میں اتارا ہے ان میں ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا، الکا لامبا، کے سی وینوگوپال، سی رابرٹ بروس، مکل واسنک، ایم انیل کمار یادو، منیکم ٹیگور، منیش شرما، ایس جوتھیمانی، پی چدمبرم، وی وجے وسنت، ٹی ایس سنگھ دیو، ایم کے وشنو پرساد، گریش چوڈنکر، آر سودھا، سورج ہیگڈے، وی ویتھیلنگم، انجلی نمبالکر، ایم ویتھیاناتھن، نویدیتھ الوا، وی نارائن سامی، سدارامیا، اے وی سبرامنیم، اے ریونت ریڈی، ڈاکٹر کے جیا پرا کمار، ڈی کے شیو کمار، کیپٹین پروین ڈارو، ایم بھٹی وکرمارک، ایم کنڈاسامی، اتم کمار ریڈی، آر کملاکنن، پونم پربھاکر، ای والسراج، دنیش گنڈو راؤ، آر کے آر آنندرامن، جی سی چندر شیکھر اور ادے بھانو چب شامل ہیں۔