بس اور ٹرک میں تصادم، 10 افراد ہلاک، 30 زخمی

Wait 5 sec.

چھندواڑہ: بھارت کے مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک مسافر بس لہسن سے لدے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بس حادثے کے تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ بس کے اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے 10 افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ضلع کلکٹر کے مطابق بس میں کل 47 مسافر سوار تھے۔ وہ چھندواڑہ سے بھنڈار کنڈ جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔چلتی مسافر ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھیبتایا گیا ہے کہ بس سامنے سے آنے والے ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تقریباً 10 افراد کی موت ہو ئی، جب کہ پانچ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔