ایران پر حملوں کا مقصد سائنسی و ثقافتی بنیادوں کو نقصان پہنچانا ہے، اسماعیل بقائی

Wait 5 sec.

تہران (29 مارچ 2025): ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کی سائنسی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔اسماعیل بقائی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا اصفہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت متعدد جامعات اور تحقیقی مراکز کو گزشتہ 30 دنوں کے دوران جاری مبینہ غیر قانونی جنگ میں دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری کارروائیوں سے ان کے اصل مقاصد واضح ہو رہے ہیں، جن میں ملک کی سائنسی بنیادوں اور ثقافتی ورثے کو کمزور کرنا شامل ہے۔اسماعیل بقائی نے کہا امریکی اسرائیلی حملوں میں یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، تاریخی مقامات اور ممتاز سائنس دانوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔Isfahan University of Technology and the University of Science and Technology in Tehran are just two among many universities and research centers deliberately attacked by the aggressors during the past 30 days of their illegal war on the Iranian nation.In fact, the…— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) March 28, 2026ان کا کہنا تھا ایران کے ’’جوہری پروگرام‘‘ اور ’’فوری خطرے‘‘ کے دعوے محض شیطانی حیلے ہیں، جنھیں اصل عزائم چھپانے کے لیے گھڑا گیا ہے۔ بیان میں ان دعوؤں کو من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کا مقصد عالمی رائے عامہ کو اصل صورت حال سے ہٹانا ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںواضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران میں مختلف مقامات پر حملے کیے ہیں، شہر بروجرد میں سویلین آبادی پر بھی بمباری کی گئی، جس میں ایران کے مشتبہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے تحقیقاتی سربراہ ڈاکٹر علی بیٹی اور بیٹے سمیت شہید ہو گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی تنظیم برائے دفاعی اختراعات و تحقیق (جوہری ہتھیاروں کا پروگرام) کے شعبۂ تحقیق کے سربراہ علی فولادوند، ہفتے کی صبح بروجرد پر ہونے والے فضائی حملوں میں اپنے خاندان کے افراد سمیت شہید ہو گئے۔