کویت سٹی: کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کی صبح متعدد ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبداللہ الراشدی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایئرپورٹ متعدد ڈرون حملوں کی زد میں آیا، جس کے بعد ہنگامی ٹیموں اور متعلقہ اداروں نے فوری طور پر کارروائی کی۔ترجمان کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم کو بڑا نقصان پہنچا ہے، تاہم ڈرونز کے ماخذ کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران امریکا – اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کر چکا ہے، جس کے اثرات دیگر ممالک تک بھی پھیل رہے ہیں۔ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، میزائلوں پر شکریہ پاکستان بھی درج تھارپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فضائی کارروائیوں کے بعد ایران کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔