سعودی عرب کے بعد قطر نے بھی یوکرین سے دفاعی معاہدہ کر لیا

Wait 5 sec.

(28 مارچ 2026): مشرق وسطیٰ میں ایران-اسرائیل-امریکا جنگ کے سبب سعودی عرب کے بعد قطر نے بھی یوکرین کے ساتھ اہم دفاعی تعاون کا معاہدہ کر لیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت دفاع کے مطابق قطر اور یوکرین نے دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں میزائلوں اور ڈرون سسٹم کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ماہرانہ مہارتوں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے کے بعد دوحہ پہنچے ہیں۔نائب رئيس مجلس الوزراء ووزير الدولة لشؤون الدفاع يلتقي أمين مجلس الأمن القومي والدفاع الأوكراني ورئيس أركان القوات المسلحة الأوكرانية pic.twitter.com/sILAyYp0bf— وزارة الدفاع – دولة قطر (@MOD_Qatar) March 28, 2026متحدہ عرب امارات میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی ٹیم وہاں کے حکام کے ساتھ سکیورٹی سے متعلق ایک معاہدے کی آخری تفصیلات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔گزشتہ روز سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدہ مستقبل کے ٹھیکوں، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کا احاطہ کرے گا۔یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات سے پہلے دفاعی ڈیل مکمل ہوئی، یوکرین کی جانب سے سعودی عرب کو دفاعی مہارت اور جدید سسٹم شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی۔ سکیورٹی مضبوط بنانے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلیے دونوں ممالک کا مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔