لندن : ہزاروں ڈالر سستا گھر لینے کا بہترین موقع

Wait 5 sec.

لندن کے انڈر گراؤنڈ اسٹیشن پر واقع پُرسکون قصبہ جہاں پر لندن سے ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ سستے گھر خریدے جاسکتے ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سب سے پر تعیش شہر لندن کی تیز رفتار اور مہنگی زندگی سے تقریباً 30 میل شمال مغرب میں واقع دلکش وادی چیس ویلی کے درمیان ایک ایسا خوبصورت قصبہ موجود ہے جو شہری سہولیات اور دیہی سکون کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔چیشم نامی یہ قصبہ اس لیے بھی منفرد ہے کہ یہاں موجود اسٹیشن میٹرو پولیٹن لائن کا آخری اسٹاپ ہے، جو لندن انڈرگراؤنڈ کا دارالحکومت سے سب سے دور واقع اسٹیشن بھی مانا جاتا ہے۔سال 1889میں قائم ہونے والا یہ تاریخی اسٹیشن آج بھی اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے اور روزانہ مسافروں کو لندن سے منسلک رکھتا ہے۔چیشم نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ نسبتاً کم لاگت زندگی کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ یہاں مکانات لندن کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ تک سستے ہیں، جو اسے خریداروں کے لیے ایک پرکشش انتخاب بناتے ہیں۔