ایرانی صدر نے خطے کے ممالک کو خبردار کردیا

Wait 5 sec.

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان خطے کے ممالک کو خبردار کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ خلیج فارس میں ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو دشمنوں کو اپنی سرزمین سے حملے نہ کرنے دیں۔انہوں نے کہا کہ تہران نے کئی بار باور کرایا کہ وہ حملوں میں پہل نہیں کرتا۔ایرانی صدر نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا تو سخت جوابی کارروائی کریں گے۔We have said many times that Iran doesn’t carry out preemptive attacks, but we will retaliate strongly if our infrastructure or economic centers are targeted.To the countries of the region:If you want development and security, don’t let our enemies run the war from your lands.— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) March 28, 2026واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے توانائی تنصیبات پر حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل کو بھاری قیمت چکانے کی دھمکی دی تھی۔یہ پڑھیں: توانائی تنصیبات پر حملے : ایرانی وزیرخارجہ کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانے کی دھمکیان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی عوام کی جانوں اور ٹیکس پر جوا کھیلا ہے اور وہ یہ جوا بری طرح ہار گئے ہیں، نیتن یاہو اب یقینی بنارہے ہیں کہ اس ہار کا خمیازہ امریکی عوام بھگتے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکہ کے ساتھ رابطے سے کیے ہیں اور اب اسرائیل کو ان جرائم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب یہ جنگ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ایرانی عوام کے خلاف تصور کی جا رہی ہے۔