تہران: ایران نے دبئی میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد امریکی اہلکاروں کے چھپنے والے 2 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میزائل اور ڈرون حملے کے ذریعے بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ قیادت جان لے یہ خطہ امریکی فوجیوں کے لیے قبرستان بن سکتا ہے اور ان کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔یہ پڑھیں: ایرانی فضائیہ کا امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰواضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی فضائیہ نے امریکی ایف سولہ طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم سینٹ کام کا کہنا تھا کہ ایف سولہ طیارہ جنگی پرواز کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک اڈے پر اترا۔ایرانی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ نشانہ بننے والے ایف-16 طیارے نے حملے کے بعد سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ طیارہ جنگی پرواز کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے ایک اڈے پر اترا ہے، تاہم وال اسٹریٹ جرنل نے تصدیق کی تھی کہ حملے میں لڑاکا طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔