ایران جنگ کے بعد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے دوران دبئی کے ویزوں میں اچانک نرمی آئی، جس سے کئی پاکستانیوں کو طویل انتظار کے بعد وہاں جانے اور روزگار حاصل کرنے کا موقع ملا۔ خطرات کے باوجود پاکستانی دبئی میں ملازمت، کاروبار اور سستی ہوتی پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع کو ایک سنہری موقع سمجھ کر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔