یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ایران کے ’شاہد‘ ڈرونز کے مقابلے کے لیے جدید نظام تیار کرلیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو دفاعی ٹیکنالوجی شیئر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کے ساتھ 10 سالہ معاہدے طے پاگئے ہیں، اسلحہ، مشترکہ پیداوار اور وسائل کے تبادلے پر تعاون ہوگا۔یہ پڑھیں: سعودی عرب کے بعد قطر نے بھی یوکرین سے دفاعی معاہدہ کر لیازیلنسکی کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں طویل المدتی شراکت داری، ڈیزل سپلائی معاہدہ بھی شامل ہے، یوکرین اور شراکت دار ممالک میں مشترکہ پروڈکشن لائنز قائم کی جائیں گی۔یوکرینی صدر نے کہا کہ ہماری فوجی مہارت دنیا میں سب سے مؤثر ہے، پیٹریاٹ سسٹم کم ہیں مگر ہمارے پاس مکمل دفاعی انٹیگریشن صلاحیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نجی و سرکاری شعبے اور فوج پر مشتمل ماڈل کو عالمی سطح پر ایکسپورٹ کیا جائے گا، تین ممالک کے ساتھ اس ماڈل پر عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔