واشنگٹن (29 مارچ 2026): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ پہنچ گیا جبکہ دوسرے کی آمد متوقع ہے۔سینٹ کام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس ٹریپولی مشرق وسطیٰ پہنچ گیا، بیڑے پر ساڑھے 3 ہزار سے زائد فوجی سوار ہیں۔یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے پاس ایرانی میزائل روکنے کی صلاحیت ختم ہونے لگیسینٹ کام کے مطابق یو ایس ایس ٹریپولی پر درجنوں جدید جنگی طیارے اور ٹیکنیکل ہتھیار موجود ہیں، بحری بیڑا تائیوان کے قریب جنگی مشقیں چھوڑ کر ہنگامی طور پر روانہ ہوا۔مزید بتایا گیا کہ سان ڈیاگو سے ایک اور بڑا بحری جہاز یو ایس ایس باکسر بھی مشرق وسطیٰ کیلیے روانہ ہوگیا ہے، خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکی بحری قوت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔U.S. Sailors and Marines aboard USS Tripoli (LHA 7) arrived in the U.S. Central Command area of responsibility, March 27. The America-class amphibious assault ship serves as the flagship for the Tripoli Amphibious Ready Group / 31st Marine Expeditionary Unit composed of about… pic.twitter.com/JFWiPBbkd2— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 28, 2026