دبئی پولیس کی جانب سے یو اے ای کے شہریوں کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایات دی گئی ہیں کہ حساس تنصیبات کی تصاویر بنانے یا انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ملکی سیکیورٹی، شہریوں کے تحفظ سے منسوب ہے، سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے ضرور سوچیں۔واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق خلیجی خطے میں کشیدگی کے بعد متحدہ عرب امارات نے سائبر کرائم کے خلاف ایک وسیع کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔جس کے تحت اُن افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جنہوں نے میزائل اور ڈرون سرگرمیوں سے متعلق واقعات کی ویڈیوز بنائیں، انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیں یا ان پر تبصرہ کیا۔پولیس نے ابتدائی طور پر گزشتہ دنوں کارروائی کرتے ہوئے کچھ گرفتاریاں بھی کی ہیں تاہم ان کی حتمی تعداد واضح نہیں ہوسکی۔یو اے ای میں سوشل میڈیا پر تباہی کی جعلی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر 45 افراد گرفتاراس سے قبل دبئی پولیس نے 4 مارچ 2026 کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سخت انتباہ جاری کیا تھا جس میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ غیرمصدقہ خبریں اور حساس نوعیت کی تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں، بالخصوص ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔یو اے ای میں گمراہ کن ڈیجیٹل مواد پھیلانے پر 17 بھارتی شہریوں سمیت 25 گرفتار