ایرانی سیکیورٹی ایجنسیوں نے اہم تنصیبات پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا

Wait 5 sec.

تہران(30 مارچ 2026): ایران کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ملک کی اہم اور حساس تنصیبات پر حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 30 غیر ملکی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں ملک کے مختلف صوبوں میں کیے گئے خفیہ آپریشنز کے دوران عمل میں لائی گئی ہیں۔حساس اداروں نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحے کی بڑی کھیپ، جدید ترین ہتھیار، مواصلاتی آلات اور جنگی سامان برآمد کر لیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق ایک منظم غیر ملکی نیٹ ورک سے ہے جو ایران میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے ان آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔حکام نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ اس سازش کے تمام مہرے بے نقاب کیے جا سکیں۔