تل ابیب(30 مارچ 2026): اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے سال 2026 کے لیے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ منظور کر لیا ہے۔عالمی و علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر منظور کیے گئے اس مجموعی بجٹ کا حجم 271 بلین ڈالر رکھا گیا ہے۔نئے بجٹ کے مطابق اسرائیل کے دفاعی اخراجات ریکارڈ 45.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے سیکیورٹی چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے دفاعی اخراجات میں اس نمایاں اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دفاعی اخراجات میں اس بے پناہ اضافے کے نتیجے میں ملکی بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے تقریباً 5 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس سے ملکی معیشت پر بوجھ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر نے اس بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے نئے بجٹ کو "اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری” قرار دیتے ہوئے حکومت پر سخت الزامات عائد کیے ہیں۔