کینیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 108 ہو گئی

Wait 5 sec.

نیروبی: کینیا میں مسلسل کئی ہفتوں سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 108 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیا میں 6 مارچ کی شام شروع ہونے والے اچانک سیلاب نے مشرقی افریقی ملک میں وسیع پیمانے پر تباہی مچائی جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں۔رپورٹس کے مطابق فضائی سفر متاثر ہوا اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔نیشنل پولیس سروس نے تازہ اعداد و شمار میں بتایا کہ ملک بھر میں 2700 سے زائد خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ کچھ علاقوں میں بارش کی شدت کم ہوئی ہے تاہم سیلاب کا خطرہ بدستور موجود ہے۔اس سے قبل برازیل کی ریاست میناس گیرائس میں تباہ کن سیلاب سے 46 لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق ریاستی فائر ڈیپارٹمنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جویز ڈی فورہ اور اوبا کے شہر جو تقریباً 110 کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہیں، وہاں 21 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔مارچ تا ستمبر کے دوران درجہ حرارت میں اضافے سے ہیٹ ویو اور گلیشیائی سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاریرپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست میناس گیرائس میں تباہ کن flood سے 3,600 افراد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بے گھر ہو گئے ہیں۔