امریکا اور اسرائیل کا تبریز میں پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملہ

Wait 5 sec.

تہران: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر تبریز میں حملے کی اطلاعات ہیں، جس میں ایک اہم پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل پلانٹ کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔رپورٹس کے مطابق ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو کنٹرول میں لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔حکام کے مطابق حملے کے باوجود کسی خطرناک یا زہریلے مادے کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی، جس سے بڑے ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ٹل گیا ہے۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی عوام ”اسرائیل فرسٹ“پالیسی پر شدید ناراض ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے عوام ان پر حکومت کرنے والے اسرائیلی بادشاہوں سے اکتا چکے ہیں۔ایرانی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں جاری“نو کنگز”احتجاج دراصل“اسرائیل فرسٹ”پالیسیوں کے خلاف عوام کا شدید ردعمل ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںانہوں نے کہا کہ امریکا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماہرین کو چاہیے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ملک کے عوام کی اصل صورتحال سے آگاہ کریں، جو ’نو کنگز‘ احتجاج میں شریک ہو کر اپنی ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ایرانی صدر سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی ان ’نو کنگز‘مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس تحریک میں خوش آمدید جس کا آغاز ہم نے 47 سال قبل کیا تھا۔