کویتی پاور پلانٹ پر ایرانی حملے میں بھارتی شہری مارا گیا

Wait 5 sec.

کویت سٹی (30 مارچ 2026): کویت میں بجلی و پانی کے پلانٹ پر حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ کویت کی وزارتِ بجلی و پانی نے پیر کی صبح سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے ایک حملے میں کویت میں بجلی اور پانی کو صاف (ڈی سیلینیشن) کرنے والے پلانٹ پر ایک بھارتی کارکن ہلاک ہو گیا۔کویتی وزارت بجلی نے بتایا کہ ریاست کے خلاف ایرانی جارحیت کے تحت کیے گئے اس حملے سے اس تنصیب کی ایک سروس عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد تکنیکی اور ہنگامی امدادی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا گیا تاکہ حملے کے اثرات سے نمٹا جا سکے اور معمول کے مطابق کام جاری رکھا جا سکے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںکویتی وزارت نے بتایا کہ صورت حال قابو میں ہے، بجلی اور پانی کی فراہمی بحال رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ایران کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم وہاں کے سرکاری میڈیا نے کویتی وزارت کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں پلانٹ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔کویت سٹی سے رپورٹ کرتے ہوئے الجزیرہ کے رپورٹر نے کہا ’’گزشتہ شام وزارتِ دفاع نے بتایا کہ کویتی فضائی حدود میں 14 میزائل اور 12 ڈرونز کا پتا لگایا گیا، جن میں سے کئی ڈرونز ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنا رہے تھے، جہاں 10 فوجی زخمی ہوئے۔‘‘