عراقی کرد رہنماؤں کی رہائش پر حملے، سعودی عرب کی مذمت

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ روز خود مختار عراقی کردستان کے رہنماؤں کی رہائش پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عراق کے کردستان ریجن کے صدر نیجیر فان بارزائی کے گھر کو ایک ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایئر ڈیفنس نے اربیل میں عراقی کرد حکمراں پارٹی کے رہنما مسعود بارزائی کے گھر کے قریب ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔پاکستان ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیر اعظم کی سعودی عرب کو یقین دہانیایک بیان میں وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے عراق کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی چیز کو مسترد کرنے پر زور دیا اور عراق اور عراقی کردستان کے ساتھ یکجہتی، اس کی سلامتی اور استحکام کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔