پٹرول پمپوں اور گیس ایجنسیوں پر افراتفری، گھنٹوں لائن میں لگنے کے بعد خالی ہاتھ لوٹنے والوں میں شدید غم و غصہ

Wait 5 sec.

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مسلسل اضافہ اور بحران کے جلد ختم نہ ہونے کے اندیشوں کے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول کی قلت اورایل پی جی کی کمی کی خبروں سے افراتفری مچی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل پٹرول پمپوں پر لمبی قطاروں کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔ جس کے بعد مہاراشٹر کے جالنا میں انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اشیائے ضروریہ قانون 1955 کے تحت خصوصی احکامات جاری کیے ہیں وہیں اترپردیش کے کئی اضلاع میں پٹرول۔ ڈیزل اورایل پی جی کے لیے مارا ماری مچی ہوئی ہے۔گیس بحران کے درمیان حکومت کا فیصلہ، پی این جی کنکشن رکھنے والوں کو اب نہیں ملے گی ایل پی جیوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پارلیمانی حلقہ گورکھپور میں بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہیں تیزی سے پھیلیں، جس سے پٹرول پمپوں پر لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ شہراور گردونواح میں یہ خبر پھیلی کہ تیل کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی ہے جس سے لوگ گھبرا گئے اور پمپوں کی طرف دوڑ پڑے۔ کچھ مقامات پر لوگوں نے اضافی ایندھن بھروانے کی بھی کوشش کی، جس سے غیر ضروری بھیڑ اور افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔#WATCH | Prayagraj, UP: Long queues are seen at the petrol stations as the public rushes to refuel their vehicles. The petrol pump owners state that there is no cause for panic and adequate supplies are available. (25.03) pic.twitter.com/Uf4QzySA66— ANI (@ANI) March 26, 2026صورتحال پر قابو پانے کے لیے گورکھپور کے ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا نے فوری طور پر ویڈیو پیغام جاری کرکے لوگوں سے امن قائم رکھنے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معمول پر ہے اور کہیں بھی کوئی کمی نہیں ہے۔ مینا نے کہا کہ پٹرولیم اشیا کی سپلائی باقاعدگی سے جاری ہے اور انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ بغیر تصدیق کے کوئی بھی گمراہ کن معلومات شیئر نہ کرے۔ایل پی جی کی قلت سے ممبئی میں 20 فیصد ہوٹل بند، راجستھان میں بھی افراتفریاترپردیش کی نہیں بلکہ ملک کے کئی صوبوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ گجرات، آسام، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور بہار سمیت کئی ریاستوں میں افراتفری کا ماحول ہے۔ آسام کے جورہاٹ میں پیٹرول پمپ کے مالک راکیش سنگھ نے کہا کہ ہم صارفین کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے پاس مکمل ذخیرہ ہے لیکن وہ سننے کے لیے تیارنہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم تو پورا ٹینک بھی بھر رہے ہیں۔اسی طرح  گجرات کے کئی پٹرول پمپوں پر بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔وہیں مہاراشٹر کے جالنا میں لمبی قطاروں نے پیٹرول کی طلب اور رسد کے درمیان عدم توازن پیدا کر دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ قانون 1955 کے تحت خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔ حکم کے مطابق دو پہیہ گاڑیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 200 روپئے اور 3 پہیہ اور 4 پہیہ گاڑیوں کے لیے 2000 روپئے تک ہی ایندھن بھروانے کی حد طے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کین، بوتل یا کسی بھی دیگر کنٹینر میں ایندھن دینے پر سخت پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔ملک میں ایل پی جی کی فراہمی معمول پر، گھبراہٹ میں بکنگ کم ہوئی، حکومت کا دعویٰبہار کی راجدھانی پٹنہ میں بھی گیس ایجنسی کے باہر لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ قطاروں میں بڑی تعداد میں خواتین کھڑی ہیں جس پرعوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر کی قلت کے باعث اپنے کام اور ڈیوٹی چھوڑ کرانہیں گھنٹوں لائن میں لگنا پڑرہا ہے لیکن اس کے باوجود سلنڈر نہیں مل رہا ہے۔ صارفین کا الزام ہے کہ آن لائن بکنگ بھی نہیں ہوپارہی ہے۔ مجبور ہوکر لوگ ایجنسی پر جاکر بکنگ کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جہاں انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ کئی خاندانوں کا کہنا ہے کہ گھرمیں سلنڈر ختم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کھانا پکانا مشکل ہو گیا ہے۔