جدہ بس سروس کے نیٹ ورک میں مزید توسیع

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ کی ٹرانسپورٹ کمپنی (جے ٹی سی) نے بس سروس کے نیٹ ورک میں اضافہ کرتے ہوئے 2 نئے روٹس شروع کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے کہا ہے کہ نئے روٹس جدہ کے رہائشیوں اور وزیٹرز کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ سروس میں اضافے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔رپورٹس کے مطابق نئے روٹ میں ٹریک نمبر 15 پرنس سلطان روڈ اور نمبر 16 شامل ہے جو کورنیش کو پرنس فیصل بن فہد روڈ سے جوڑے گی۔دونوں نئے روٹس سے متعدد علاقوں میں رہنے والوں کو سہولت ہو گی اور بڑی تعداد میں لوگ پبلک بس سروس سے مستفید ہوسکیں گے۔نئے روٹس پر بسیں روزانہ شام 4 سے رات 11 بجے تک چلائی جائیں گی جبکہ جمعرات اور جمعے کو لوگوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے بسیں رات 2 بجے تک چلیں گی۔روٹ نمبر 16 کی بسیں سٹیشن 15 سے گزریں گی جبکہ یومیہ 30 ٹرپس ہوں گے، ایک بس سے دوسری بس کا دورانیہ 45 منٹ پر مشتمل ہو گا۔روٹ نمبر 15 پر یومیہ 35 ٹرپس ہوں گے اور بسوں کا دورانیہ 35 منٹ ہوگا۔بڑی مشکل آسان! سعودی عرب نے ویزا ہولڈرز کو رعایت دیدیجدہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر کو آسان بنانے کے لیے بسوں کے روٹ اور شیڈول بارے معلومات کے لیے جدہ بس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔