کویت سٹی: کویت کے فضائی دفاعی نظام نے علی الصبح ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت نیشنل گارڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے سیکیورٹی کے تحت آنے والے علاقوں میں دو ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا، جو ملک کے تحفظ کے لیے جاری کارروائیوں کا حصہ ہیں۔فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی یونٹس کی جانب سے آنے والے خطرات کو نشانہ بنا کر کی جانے والی کامیاب کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔حکام نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دفاعی نظام مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے اور تمام حملوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ایران جنگ کے اثرات: آئی ایم ایف کا متاثرہ ممالک کی مالی امداد کا جائزہ لینے کا فیصلہرپورٹس کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔