ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر لگاترا گھٹتی جا رہی ہے۔ 30 مارچ کو روپے کی قدر گھٹ کر 95 کے پار پہنچ گئی، حالانکہ بعد میں کچھ بہتری دیکھنے کو ملی۔ اس معاملہ میں کانگریس لگاتار مودی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔ کانگریس پی ایم مودی کے ذریعہ 2014 میں دیے گئے اُس بیان کو کئی بار سامنے رکھ چکی ہے، جس میں پیسے کی قدر گھٹنے کو حکومت کی خراب کارکردگی سے جوڑا تھا۔ اب کانگریس نے روپے کی قدر گھٹنے سے متعلق مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ایک پرانے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے، اور ساتھ میں 30 مارچ کو لوک سبھا میں دیے گئے بیان کو بھی پیش کیا ہے۔ دونوں بیانات میں تضاد دکھائی دے رہا ہے۔ یعنی کانگریس نے نرملا سیتارمن کو آئینہ دکھانے کا کام کیا ہے۔BJP की बेशर्मी देखिए pic.twitter.com/bsmuBL7XKY— Congress (@INCIndia) March 30, 2026کانگریس نے 2 ویڈیوز کا جو مجموعہ ’ایکس‘ پر شیئر کیا ہے، اس میں پہلی ویڈیو 2013 کی ہے۔ ویڈیو میں وہ کہتی نظر آ رہی ہیں کہ ’’روپے کا گرنا انتہائی تشویش کی بات ہے۔ ایک ڈالر کے مقابلے یہ 62 کو پار کر چکا ہے، یہ فکر انگیز حالات ہیں۔‘‘ دوسری ویڈیو 30 مارچ 2026 کی ہے، جب وہ روپے کی قدر گرنے پر لوک سبھا میں اپنا تاثر پیش کر رہی تھیں۔ ویڈیو میں وہ کہتی ہیں ’’ہمارا روپیہ ٹھیک چل رہا ہے۔‘‘ دراصل نرملا سیتارمن نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ ’’دوسری ابھرتی ہوئی معیشت کے مقابلہ میں روپیہ ٹھیک چل رہا ہے، بالکل ٹھیک چل رہا ہے۔‘‘ کانگریس نے ان دونوں متضاد بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے ویڈیو پر کیپشن لگایا ہے ’وہ سال دوسرا تھا، یہ سال دوسرا ہے‘۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’’62 پر تھا تو فکر ہوتی تھی۔ 95 پر ہے تو سب چنگا سی۔‘‘हिंदुस्तान का रुपया लगातार गिरता जा रहा है। देश में खाद्य पदार्थों की महंगाई भी बढ़ती जा रही है।मैंने सदन में पूछा था कि क्या रुपए के गिरने से देश की आर्थिक हानि हुई है, मुझे इसका जवाब नहीं मिला है।मेरा सवाल है- रुपए के कमजोर होने से External debt पर दिए जाने वाले ब्याज में… pic.twitter.com/1DMhKoWL1c— Congress (@INCIndia) March 30, 2026اس درمیان کانگریس لیڈر شیام کمار دولت بروے نے روپے کی قدر لگاتار گھٹنے پر لوک سبھا میں اپنی تشویش ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کا روپیہ لگاتار گرتا جا رہا ہے۔ ملک میں خوردنی اشیا کی مہنگائی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ میں نے ایوان میں پوچھا تھا کہ کیا روپے کے گرنے سے ملک کی معیشت کو نقصان ہوا ہے، مجھے اس کا جواب نہیں ملا ہے۔‘‘ وہ یہ سوال بھی پوچھتے ہیں کہ ’’روپے کے کمزور ہونے سے ایکسٹرنل ڈیبٹ پر دیے جانے والے سود میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟‘‘