امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو گیا نئے گروپ سے بات کر رہے ہیں،نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ لگتا ہے مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بری حالت میں ہیں ایک ہفتے میں ہم بہت کچھ جان لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی اسپیکر سے متعلق ایک ہفتے میں بتاؤں گا ہم جلد جان لیں گے ایرانی اسپیکر تعاون کے لئے تیار ہیں یا نہیں۔ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے گروپ سے اب تک کی بات چیت بہت معقول رہی ہے۔تردید مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے براہِ راست مذاکرات کی خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے واشنگٹن کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے سفارتی پیش رفت نہ ہونے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ اب تک واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست کوئی بات چیت نہیں ہوئی، صرف ثالث ممالک کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق ان پیغامات میں امریکہ کی جانب سے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی، لیکن ایران کا موقف شروع سے ہی واضح رہا ہے۔اسماعیل بقائی نے امریکی سفارتی دعوؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا "حیرت ہے کہ امریکی سفارت کاری کے ان دعوؤں کو خود امریکہ کے اندر کتنے لوگ سنجیدگی سے لیتے ہیں۔”