امریکا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرلے گا، وزیر خزانہ کا دعویٰ

Wait 5 sec.

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرلے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ بحری جہازوں کی آمدورفت جاری ہے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک ایرانی حکومت سے انفرادی طور پر معاہدے کررہے ہیں، امریکا وقت کے ساتھ اہم بحری گزرگاہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلے گا۔امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ جلد مزید بحری بیڑے تعینات کیے جائیں گے، عالمی تجارتی راستوں کے تحفظ کے لیے امریکا ہر ممکن اقدامات کرے گا۔یہ پڑھیں: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاباسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دیکر مجھے تحفہ دیا ہے۔خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس  کے بحری جہاز، ٹینکر گزرتے ہیں، جبکہ کھاد کی عالمی سپلائی بھی اسی راستے سے گزرتی ہے، اس کی بندش نے عالمی توانائی منڈیوں میں شدید بحران پیدا کر دیا ہے۔