تہران : ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن اپنی خواہشات کو خبر بنا کر پیش کر رہا ہے، ہم اسے پچھتانے پر مجبور کردیں گے۔یہ بات انہوں نے دماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری قوم کو دھمکیاں دے کر بڑی غلطی کررہا ہے۔ایرانی اسپیکر نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر ایک بھی حملہ کیا گیا تو اس کا جواب کئی گنا شدت کے ساتھ دیا جائے گا، اگر وہ ایک کو ماریں گے تو وہ اپنے کئی مردے واپس لے کر جائیں گے۔The enemy promotes its desires as news while threatening our nation at same time. Big Mistake. If they hit one,they'll take several back.God willing, the people of Iran,under the leadership of the Supreme Leader,will make the enemy regret the aggression and reclaim their rights.— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) March 30, 2026 قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اپنے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں دشمن کی جارحیت پر اسے پچھتانے پر مجبور کریں گے اور اپنے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کرتے ہوئے اپنے حقوق دوبارہ حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ ایرانی رہنما کا یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورت حال میں شدت دیکھی جا رہی ہے اور ایران بارہا اس بات پر زور دے چکا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔