ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی نے 4 کامیاب کارروائیوں کا اعلان کر دیا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ کر دیا گیا۔امارات میں امریکی کمانڈ سینٹر تباہ کر دیا۔ منہادبیس کے باہر قائم خفیہ مرکز پر حملے کے وقت 200 سے زائد امریکی افسران موجود تھے۔بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے کمانڈرز کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا۔اسرائیلی ملکیت کے کارگو جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔آپریشن وعدہ صادق4 کی 87ویں لہر میں امریکی اور صہیونی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور یہ کارروائیاں میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے کی گئیں۔ 87ویں لہر کا نام ’’اباعبداللہ الحسین‘‘ رکھا گیا ہے اور کارروائیاں شہید کمانڈر کے نام سے منسوب کی گئیں۔پاسداران انقلاب کی جانب سےامریکی و اتحادی اہداف پر مزید حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی اہداف کیخلاف 4 کامیاب بحری کارروائیاں کیں۔