ممکنہ امن معاہدہ: ایران نے جنگی نقصانات کے معاوضے اور پابندیوں کے خاتمے کی شرط رکھ دی

Wait 5 sec.

تہران(29 مارچ 2026): ایران نے ممکنہ امن معاہدے کے لیے جنگی نقصانات کے معاوضے اور پابندیوں کے خاتمے کو اولین شرط قرار دے دیا۔ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں جنگی نقصانات کا معاوضہ وصول کرنا ایران کی اولین شرط ہونی چاہیے۔ایرانی حکومت کی ترجمان نے کہا کہ ایران پائیدار امن کی طرف بڑھنے کا خواہاں ہے، تاہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ اس سلسلے میں کلیدی نکات ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھنا ایران کے لیے ضروری ہے اور ان مطالبات کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک نقصانات کا ازالہ نہیں ہوتا اور پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ فاطمہ مہاجرانی نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک کے لیے امن یا جنگ کا حتمی فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار صرف رہبرِ اعلیٰ کے پاس ہے۔