کابل (29 مارچ 2025): افغان طالبان رجیم کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عرب نیوز کے مطابق وزیر خارجہ افغانستان امیر متقی نے یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ال نہیان سے فون پر بات چیت کی، انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کیے جا چکے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کوئی استعمال نہ کر سکے۔امیر خان متقی نے کہا افغانستان بطور ہمسایہ ملک چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مسائل بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیے جائیں۔ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا پاک افغان کشیدگی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے، یو اے ای مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کے لیے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک، وزرائے خارجہ کی دفتر خارجہ آمدیاد رہے کہ 23 مارچ کو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، سرحد پار سے کسی کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اور پاکستان کی خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر جاری رہے گا۔