تہران (29 مارچ 2026): ایرانی میڈیا نے تہران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر امریکی بمباری کے بعد کی ویڈیو جاری کر دی۔ایرانی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایران کی ٹیکنالوجی کی 5 اعلیٰ یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے، جسے امریکی و اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔عینی شاہدین کی ویڈیوز اور ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی پر حملے کے بعد بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، اس حملے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔خطے میں جاری تنازع اپنے پانچویں ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جس سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جاری فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کو درپیش خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔امریکا اور اسرائیل نے تہران میں یونیورسٹی پر بمباری کر دییاد رہے کہ اس یونیورسٹی کے شعبۂ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ایک فیکلٹی رکن سعید شمکدری 23 مارچ کو اس وقت شہید ہو گئے تھے جب ان کے گھر کو امریکا اور اسرائیل کے حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کی سائنسی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسماعیل بقائی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا اصفہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت متعدد جامعات اور تحقیقی مراکز کو گزشتہ 30 دنوں کے دوران جاری مبینہ غیر قانونی جنگ میں دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔