معروف مقابلۂ حسن ! خاتون امیدوار کے مصنوعی دانت نکل کر گرگئے

Wait 5 sec.

بینکاک : تھائی لینڈ کے معروف مقابلۂ حسن ’مس گرینڈ تھائی لینڈ کے دوران امیدوار مصنوعی دانت نکل کر گر گئے تاہم خاتون امیدوار نے کمالِ صبر اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے معروف مقابلۂ حسن ’مس گرینڈ تھائی لینڈ‘ کے دوران ایک ایسا لمحہ پیش آیا، جس نے ججز اور ناظرین کو حیران کر دیا۔مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں جب ایک امیدوار اسٹیج پر اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں، تو اچانک ان کے مصنوعی دانت (ڈینٹل وینئرز) نکل کر گر گئے۔براہِ راست نشریات کے دوران پیش آنے والے اس واقعے پر خاتون امیدوار نے کمالِ صبر اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔ وہ کسی بھی قسم کی گھبراہٹ کا شکار ہونے کے بجائے چند لمحوں کے لیے مڑیں، خاموشی سے اپنے وینئرز درست کیے اور دوبارہ مائیک سنبھال کر مکمل اعتماد کے ساتھ اپنا تعارف جاری رکھا۔اسٹیج پر موجود ججز اور ہال میں بیٹھے تماشائی ماڈل کی اس حاضر دماغی اور پُرسکون انداز سے اس قدر متاثر ہوئے کہ پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین ماڈل کے اس انداز کو سراہتے ہوئے اسے ‘اصلی خوبصورتی اور خود اعتمادی’ قرار دے رہے ہیں۔