تہران: ایرانی شہر قم میں امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملے میں 6 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔ ریسکیو حکام نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلال احمر کا کہنا ہے کہ قم کے علاوہ ایران کے دارالحکومت تہران پر بھی امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ ملبے کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔علاوہ ازیں تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کے گھر کے قریب بھی فضائی بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںسفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے ایرانی فوجی مرکز ارتش ہے، پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔