ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل کی تصویر جاری

Wait 5 sec.

تہران(27 مارچ 2026): ایرانی سرکاری میڈیا نے ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے پہلے کی ایک یادگار تصویر جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تصویر آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئی ہے، جو ان کے آخری لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔جاری کردہ اس تصویر میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خشوع و خضوع کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔Tehran publishes the last picture taken of Islamic Revolution leader Ayatollah Sayyed Ali Khamenei at his office in the Iranian capital before his martyrdom. pic.twitter.com/sPm3fpZCKb— Al Mayadeen English (@MayadeenEnglish) March 27, 2026ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ان کی زندگی کے اختتامی لمحات کا ایک اہم ریکارڈ ہے جو ان کی عبادت اور روحانیت سے لگاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے اس تصویر کی اشاعت کے بعد اسے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای 86 برس کی عمر میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے ایک بڑے فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔آیت اللہ خامنہ ای 1981 سے 1989 تک ایران کے تیسرے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ وہ ‘آیت اللہ’ کے لقب سے پہچانے جاتے۔اسرائیل نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی