بہار کے محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ ریاست کی اہم اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے ایک کیلنڈر کے حوالے سے نتیش حکومت کے اس وزیر کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ سنجے سنگھ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کیلنڈر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آر جے ڈی نے طنز کستے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’سرکاری پیسے کا کیسے غلط استعمال ہوتا ہے، اس کا نمونہ دیکھ لیجیے۔ یہ بہار حکومت کا کیلنڈر ہے یا وزیر کی اپنی پرائیویٹ فیکٹری کا؟‘‘सरकारी पैसे का कैसे दुरुपयोग होता है इसका नमूना देख लीजिए!बिहार सरकार के PHED मंत्री संजय सिंह अपने विभाग के कैलेंडर में अपने परिवार और बच्चों की फ़ोटो लगवाकर क्या साबित करना चाहते हैं?ये बिहार सरकार के मंत्रालय का कैलेंडर है या मंत्री जी की निजी फैक्टरी का कैलेंडर?… pic.twitter.com/ZBFw8NuImV— Rashtriya Janata Dal (@RJDforIndia) March 25, 2026ریاست کی سیاست میں ان دنوں وزیر سنجے سنگھ کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ کیلنڈر کو لے کر زبردست بحث جاری ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کیلنڈر میں چھپی تصاویر میں سنجے سنگھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اسی کے متعلق آر جے ڈی نے سوشل میڈیا پر 4 تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سرکاری پیسے کا کیسے غلط استعمال ہوتا ہے، اس کا نمونہ دیکھ لیجیے۔‘‘آر جے ڈی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر مزید لکھا کہ ’’بہار حکومت کے ’پی ایچ ای ڈی‘ کے وزیر سنجے سنگھ اپنے محکمے کے کیلنڈر میں اپنے خاندان اور بچوں کی تصاویر لگوا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ یہ بہار حکومت کی وزارت کا کیلنڈر ہے یا وزیر جی کی اپنی پرائیویٹ فیکٹری کا؟‘‘ پارٹی نے طنز کستے ہوئے مزید لکھا کہ ’’خود نمائی کے معاملے میں تو انہوں نے وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جب کوئی پارٹی زمینی کارکنوں کو چھوڑ کر سیٹھوں میں وزارتیں ریوڑیوں کی طرح بانٹے گی، تو یہی ہوگا۔‘‘واضح رہے کہ وزیر سنجے سنگھ چراغ پاسوان کی پارٹی ’لوک جن شکتی پارٹی‘ (رام ولاس پاسوان) کے لیڈر ہیں اور ایل پی جی کوٹے سے وزیر بنے ہیں۔ گزشتہ سال بہار میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں انہوں نے ویشالی ضلع کی مہوا سیٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ سنجے سنگھ نے اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کے مکیش کمار روشن کو ہرایا تھا۔