مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا مزید 2500 فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن(26 مارچ 2026): مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکا نے خطے میں اپنے مزید ڈھائی ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کے مطابق ان تازہ دم دستوں کا تعلق 82 ویں ایئربورن ڈویژن سے ہے، ان فوجی دستوں میں پہلی کومبیٹ بریگیڈ کے کمانڈرز اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والا عملہ شامل ہوگا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس تازہ تعیناتی کا بنیادی مقصد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط اور موثر بنانا ہے۔دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں امریکی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور کسی بھی ممکنہ چیلنج کا فوری جواب دینے میں مدد ملے گی۔