ایران جنگ، صدر ٹرمپ کیا چاہتے ہیں؟ وال اسٹریٹ جرنل کا بڑا انکشاف

Wait 5 sec.

واشنگٹن: ایران کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران سے تنازع چار سے چھ ہفتوں میں نمٹانے کے خواہش مند ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ جنگ آخری مرحلے میں ہے، چینی صدر سے مئی میں ملاقات اس لئے رکھی کہ ایران جنگ ختم ہوجائے گی۔رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ساتھی کو بتایا کہ جنگ دیگر ترجیحات سے توجہ ہٹا رہی ہے، ٹرمپ کے پاس جنگ ختم کرنے کے آسان راستے نہیں ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب مذاکرات کر رہا ہے اور بے تابی سے ڈیل چاہتا ہے۔ٹرمپ نے واشنگٹن میں ریپبلکنز پارٹی کی اہم تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران ڈیل چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے، ایرانی قیادت ڈیل کا بولے گی تو اپنے لوگوں کے ہاتھوں مرے گی، اور اس کو ڈر ہے اگر ڈیل سے انکار کیا تو ہمارے ہاتھوں مرے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران میں کوئی ایسا نہیں جو سپریم لیڈر بننے کے لیے تیار ہو، کوئی بھی قیادت کی بجائے بے روزگار رہنا پسند کرے گا، ایک نے کہا کہ میں سپریم لیڈر نہیں بننا چاہتا، ایسے ہی ٹھیک ہوں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اسرائیل کے دفاعی نظام کا پول کھول دیاانھوں نے کہا فیک نیوز کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے ہم جنگ ہار رہے ہیں، لیکن ہم نے ایران کی فضائیہ اور نیوی سمیت سب کچھ تباہ کر دیا ہے، اس کے پاس کچھ نہیں لیکن فیک نیوز غلط بتاتا ہے، میرے خلاف 94 فی صد منفی خبریں چلائی گئیں لیکن پھر بھی الیکشن جیت گیا تھا۔