ڈھاکہ: بنگلا دیش کے علاقے چٹا گانگ سے دارالحکومت ڈھاکا جانے والی مسافر ٹرین میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، تاہم فوری طور پر کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چٹاگانگ کے علاقے سیتا کنڈا بھٹیاری یونین میں بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی (بی ایم اے) پھاٹک کے قریب ڈھاکہ جانے والی چٹالہ ایکسپریس ٹرین کی پاور کار میں آگ لگ گئی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعہ صبح تقریباً 6:45 بجے رونما ہا، فائر سروس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، اس سے پہلے متاثر نہ ہونے والی بوگیوں کو الگ کر کے فوجدارہاٹ اسٹیشن پر منتقل کر دیا گیا۔سیتا کنڈا فائر سروس سٹیشن کے سب آفیسر احسن حبیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے صبح 7 بجے کے قریب چلتی ٹرین میں آگ لگنے کی اطلاع پر پاور کار (بجلی پیدا کرنے والی کوچ) میں لگی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔فوجدارہاٹ ریلوے پولیس چوکی کے سب انسپکٹر اور انچارج ابوالکلام آزاد نے بتایا کہ 17 بوگیوں پر مشتمل ٹرین صبح 6:30 بجے کے قریب چٹاگانگ سٹیشن سے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوئی۔ ایئر کنڈیشنڈ کوچ سے ملحق پاور کار میں اس وقت آگ لگی جب ٹرین صبح 7 بجے کے قریب بی ایم اے گیٹ کے علاقے میں پہنچی۔انہوں نے کہا کہ ایک بزرگ مسافر نے سب سے پہلے واش روم جاتے ہوئے آگ دیکھی اور دوسروں کو آگاہ کیا اور ٹرین کوفوری روکنے کا اشارہ دیا جس کے بعد مسافر ٹرین سے اتر گئے۔مسافر بس دریا میں گر گئی، 24 مسافر جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئیمتاثرہ پاور کار اور اس سے ملحقہ کوچ کو بعد میں علیحدہ کرکے فوجدارہاٹ اسٹیشن لے جایا گیا۔ بی ایم اے گیٹ کے علاقے میں ڈھاکہ جانے والی لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت بدستور معطل ہے جبکہ چٹاگانگ جانے والی لائن کھلی ہے۔