ماسکو: کریملن کا کہنا ہے کہ فنانشل ٹائمزکی وہ رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس ایران کو ڈرونز کی کھیپ بھیجنے والا ہے۔غیر ملکی ذرائغ ابلاغ کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں بے شمار جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ان پر توجہ نہ دی جائے۔رپورٹس کے مطابق روس ایران کا قریبی اتحادی ہے، تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے فروری میں ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد اپنے اتحادی کو کسی قسم کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔واضح رہے کہ فنانشل ٹائمز نے گزشتہ روز شائع ہونے والی رپورٹ میں مغربی انٹیلیجنس حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ روس تہران کو ڈرونز فراہم کررہا ہے اور مارچ کے اختتام تک یہ ترسیل مکمل ہو جائے گی۔ایران کے پیچھے روسی صدر پیوٹن کا ہاتھ ہے، برطانوی وزیر دفاعاس سے قبل واشنگٹن پوسٹ نے بھی رپورٹ کیا تھا کہ ماسکو نے تہران کو حساس انٹیلیجنس فراہم کی ہیں۔