’انڈین پریمیئر لیگ 2026‘ کے آغاز میں اب صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔ اس سے ایک دن قبل جمعہ (27 مارچ) کو آئندہ سیزن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ 160 سے زائد افراد 12 زبانوں میں کمنٹری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ شائقین کو کس زبان میں کن آوازوں کا لطف ملے گا۔اسٹار اسپورٹس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کمنٹری پینل میں 160 سے زیادہ افراد شامل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں شائقین مجموعی طور پر 12 زبانوں میں کمنٹری سن سکیں گے، جن میں ہندی، انگریزی، تمل، تیلگو، کنڑ، بھوجپوری، ہریانوی، مراٹھی، بنگالی، گجراتی، پنجابی اور ملیالم شامل ہیں۔