(27 مارچ 2026): بین الاقوامی کرائسز گروپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا کی طرف سے ایران پر زمینی حملہ کیا جا سکتا ہے۔بین الاقوامی کرائسز گروپ کے ممبر علی وائز نے کہا کہ ایران کے توانائی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملے عالمی بحران پیدا کر سکتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 روزہ مہلت کا مقصد عالمی مارکیٹس میں افراتفری کم کرنا اور فوجی آپشنز تیار کرنا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق علی وائز نے کہا کہ سفارتکاری اس مرحلے پر غالب ہونے کا امکان کم ہے، دونوں جانب کوئی فیصلہ کن کامیابی حاصل نہیں اور کوئی حقیقی اخراج حکمت عملی نہیں، دونوں ممالک کے پاس اپنے خفیہ حربے موجود ہیں جس سے کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی جنگ ہمارا مسئلہ نہیں، فرانس کا دوٹوک مؤقفان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا اگلا اقدام ممکنہ زمینی حملہ اور ایران کی طرف سے امریکی فورسز پر حملے جاری ہیں، ایران کے توانائی انفرااسٹرکچر پر حملے سے خطے میں تباہی اور عالمی معیشت بحران کا شکار ہوگی، صورتحال ایک طولانی جنگ اور دلدل میں تبدیل ہو سکتی ہے۔